پاکستان
21 اگست ، 2012

کوئٹہ:سریاب کے علاقے میں دھماکا ،ایک شخص ہلاک15افراد زخمی

کوئٹہ:سریاب کے علاقے میں دھماکا ،ایک شخص ہلاک15افراد زخمی

کوئٹہ …کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 15افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،زخمیوں میں پانچ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔جیو نیوز کے مطابق دھماکا موسیٰ روڈ پر ڈگری کالج کے قریب ایف سی کے قافلے پر ہوا جس سے دو رکشوں اور ایک ٹیکسی کو نقصان پہنچا ہے ۔پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ہوا ہے جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :