پاکستان
21 اگست ، 2012

کراچی: مشکوک بیگ کی اطلاع پر چڑیا گھر خالی، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

کراچی: مشکوک بیگ کی اطلاع پر چڑیا گھر خالی، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

کراچی … کراچی زولوجیکل گارڈن (چڑیا گھر) کو مشکوک بیگ کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا، پولیس نے تلاشی کا کام شروع کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق چڑیا گھر میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ زولوجیکل گارڈن کو عوام سے خالی کرالیا ہے۔ ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کے اندر سے مشکوک بیگ نہیں ملا، اندر کا علاقہ کلیئر کردیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق چڑیا گھر کی پارکنگ کا علاقہ چیک کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ عید کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر میں تفریح کیلئے موجود ہے۔

مزید خبریں :