07 فروری ، 2012
تہران …ایرانی خواتین میں ایک نیا شو ق تیزی سے پر وان چڑھ رہا جو بڑ ی تعدا د میں ننجا کی تربیت حا صل کر رہی ہیں ۔خوا تین کے لیے قائم کیے گئے ننجا کلب میں اس وقت تین ہزار سے زائد ایرانی خواتین ننجا بننے کے لیے ما رشل آرٹس کے داؤ پیچ سے لے کر تلو ار اور نن چک تک چلا ناسیکھ رہی ہیں ۔ مکمل لبا س میں ملبو س یہ خواتین سخت تربیت سے گز رنے کے بعد ایک مکمل لڑا کا کا روپ دھا ر لیتی ہیں جو ممکنہ جنگ کی صو رت میں اپنے ملک کے دفاع کے لیے لڑ نے کی صلا حیت بھی رکھتی ہیں ۔