21 اگست ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال،شارع فیصل اوردیگرملحقہ سڑکوں پرشدیدٹریفک جام ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق تفریحی مقامات پرشہریوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے ٹریفک جام ہے جسے کچھ وقت میں بہتر کر لیا جائے گا۔کراچی میں عید الفطر کے موقع پر تفریحی مقامات پر عوام کا معمول سے زیادہ رش ہے اور بڑی تعداد میں لوگ تفریحی مقامات اور عزیزوں سے ملنے نکلے ہیں جس کی وجہ سے شاہراوں پر ٹریفک جام ہو گیا ہے۔