22 اگست ، 2012
کراچی… کراچی میں لیاری کے علاقے موسی ٰ لین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کراچی زخمی ہونے والوں میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سماجی تنظیم کے حوالے سے موسیٰ لین میں قوالی کے پروگرام جاری تھا جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر عید گاہ کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بوری بند لاش ملی ہے۔ واقعات کی مزید تحقیق جاری ہے۔