Time 23 دسمبر ، 2019
پاکستان

آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی،فوٹو:آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر اعظم کی پارٹی کے خصوصی مشیر  برائے خارجہ امور نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطےکی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر  سونورو کونتورو نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف سے ملاقات میں جاپانی وزیر اعظم کے مشیر نے پاکستان کے خطے میں مثبت کردار کو تسلیم کیا، ملاقات میں امن کے لیے پاکستان اور جاپان کی کو ششوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں :