کھیل
Time 30 دسمبر ، 2019

قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل سینٹرل پنجاب نے اپنے نام کر لیا

کراچی: سینٹرل پنجاب نے ناردرن کی ٹیم کو شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن ٹیم کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دی۔ قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا فیصلہ چوتھے روز ہو گیا۔

ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں سینٹرل پنجاب نے 675 رنز بنا کر 421 رنز کی سبقت حاصل کی۔

دوسری اننگز میں ناردرن کی ٹیم 405 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمر اکمل 218 رنز اور اظہر علی 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بلال آصف نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلال آصف نے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں جو قائداعظم ٹرافی کے تمام فائنلز میں کسی بھی اسپنر کی جانب سے بہترین بولنگ ہے۔

مزید خبریں :