22 اگست ، 2012
ٹنڈوآدم…ٹنڈوآدم میں پولیس نے3افراد پرتشددکرنیکے الزام میں چارافرادکوحراست میں لے لیا ہے۔ضلع سانگھڑ کے علاقے جوہر آباد میں اہل علاقہ نے 3افراد پرتشددکیا جس کے نتیجے میں ایکشخص ہلاک اور2 شدید زخمی ہوگئے،معلوم ہوا ہے کہ تینوں افراد ایک لڑکی کومکان میں لائے تھے جس پراہل علاقہ نے گھیراوٴکرلیا،ذرائع کے مطابق گھیراوہونے پرتینوں افرادنے اپنے ساتھیوں کواطلاع کی تھی،جس پر انھیں بچانے کیلیے آنے والے مسلح ساتھیوں نے علاقے میں فائرنگ کی،ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے۔اور انھوں نے گھرمیں موجودافرادکونکال کر ڈنڈو سے تشددکانشانہ بنایا،تشددسے 50سالہ غلام محمد برڑونامی شخص موقع پرہلاک ہوگیا،اور اس کے2ساتھی جنکی عمریں تیس سے پینتس سال بتائی جاتی ہے، زخمی ہوئے تینوں کا تعلق برڑو قبیلے سے تھا ،ذرائع کے مطابق اس موقع پر پولیس موجود تھی تاہم وہ خاموش تماشائی بنی رہی،مرنے والے کی لاش اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لوگ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچے کے زخمی ہونے پر مشتعل ہوئے اور انھوں نے ان افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعے کی 48گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔