دلچسپ و عجیب
24 اگست ، 2012

نیپالی کسان نے کوبرا سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا

نیپالی کسان نے کوبرا سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا

کھٹمنڈو…ایک نیپالی کسان نے کوبرا سانپ کو کاٹ کاٹ کر ہلاک کر دیا،کسان نے سانپ سے بدلہ لینے کے لئے ایسا کیاکیونکہ سانپ نے پہلے اُسے کاٹا تھا۔یہ واقعہ منگل کے روز نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو سے دو سو کلومیٹر دور ایک گاوٴں میں پیش آیا۔ محمد سلم الدین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ایک سپیرے نے کہا تھا کہ اگر تمہیں کوئی سانپ کاٹ لے اور تم اسے جواباً کاٹ کر ہلاک کر دو تو تمہیں کچھ نہیں ہو گا۔سلم الدین کوسانپ کے کاٹے کے علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔سلم الدین کا کہنا ہے کہ ،جب اسے احساس ہوا کہ اسے سانپ نے کاٹا ہے تو میں گھر سے ٹارچ لے آیا اور میں نے دیکھا کہ یہ کوبرا ہے، چنانچہ میں نے اسے کاٹ ،کاٹ کر مار ڈالا۔اُس نے کہا کہ سانپ کو مارنے کے بعد وہ معمول کی زندگی میں یوں مشغول ہو گیاجیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ لیکن انہیں اپنے خاندان، پڑوسیوں اور پولیس کے مجبور کرنے پر اسپتال جانا پڑا۔حکام کا کہنا ہے کہ سلم الدین پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا جائے گا کیونکہ اس سانپ کی نسل معدومی کے خطرے سے دوچار نہیں ہے۔

مزید خبریں :