پاکستان
Time 15 فروری ، 2020

لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گلے میں پر ڈور  پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈولفن اہلکار صفدر ڈیوٹی ختم کر کے برکی روڈ پر واقع اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک گردن پر ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ڈولفن اہلکار کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :