08 فروری ، 2012
اسلام آباد… سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد پاک فوج ، اتحادی افواج اور افغان آرمی کے درمیان پہلا سرحدی رابطہ اجلاس آج طورخم بارڈر پر ہورہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سہہ فریقی میٹنگ، طورخم بارڈر کے رابطہ سینٹر میں منعقد ہوگی، اس میں پاک فوج کی نمائندگی ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل اشفاق ندیم کریں گے، اس میں افغانستان میں متعین عالمی اتحادی افواج اور افغان نیشنل آرمی کے اعلی سطح کے نمائندے شریک ہوں گے، آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ طورخم بارڈر کی میٹنگ، سہہ فریقی رابطوں کے سلسلے میں ہورہی ہے ، سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد پاکستان نے نیٹو کا سپلائی روٹ معطل کردیا تھا جبکہ پاک فوج نے سرحدی رابطہ مرکز سے اپنے عہدے دار بھی واپس بلالئے تھے۔