دنیا
Time 26 فروری ، 2020

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کو رقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان

عوامی رہائشی کرایہ بھی کم کردیا جائے گا اور تنخواہ اور جائیداد کے ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی: حکام—فوٹو ای پی اے 

ہانگ کانگ نے اخراجات کو بڑھانے اور مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد کے لیے مستقل رہائشیوں کو نقد رقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہانگ کانگ حکومت نے سالانہ بجٹ کے ایک حصے کے طور پر  18 سال سے زائد عمر کے تقریباً 70 لاکھ افراد کو  10،000 ہانگ کانگ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی مہینوں کی پُرتشدد سیاسی بدامنی سے  ہانگ کانگ کی معیشت کو  دھچکا لگا ہے اور اب معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے۔

ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 81 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ہانگ کانگ کے فنانس سیکریٹری پال چن کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی معیشت کو اس سال بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ مکمل طور پر غور و فکر کے بعد ہم نے 18 سال اور اس سے بڑی عمر کے مستقل شہریوں کے لیے 10 ہزار ہانگ کانگ ڈالر  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کا مالی بوجھ دور کرے گا اور ساتھ ہی مقامی  اخراجات کے لیے حوصلہ مند ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ  حکام کی جانب سے رہائشی کرائے کم کرنے، تنخواہ اور جائیداد میں ٹیکس چھوٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :