26 اگست ، 2012
لاہور…لاہورمیں ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے آج اتوارکی چھٹی کے باوجودبعض سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلے رہے، اور شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے ،جبکہ آج چھٹی کے باوجود کھلے ہوئے ان اداروں میں اسپرے کیاگیا اور شہریوں میں ڈینگی کٹس تقسیم کی گئیں۔پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی سے نمٹنے اورشہریوں میں صفائی کا شعور بیدارکرنے کی مہم جاری ہے،آج چھٹی کے باوجود محکمہ صحت،محکمہ ماحولیات،ایل ڈی اے،پنجاب یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت دیگرسرکاری ادارے کھلے رہے،شہربھرمیں ہورڈنگزاوربینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں،پنجاب یونیورسٹی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے اپنی نگرانی میں لاروا تلف کرایااورطلباء وطالبات میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔جناح ہال سے ضلع کچہری تک اسپرے کرایا گیا،گلبرگ میں ڈینگی کے حوالے سے واک ہوئی جس میں ارکانِ اسمبلی اورقائم مقام ڈی سی او سمیت شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی،شرکاء نے ڈینگی کٹس تقسیم کیں،،پنجاب اسمبلی کے سامنے چوک چیئرنگ کراس میں نرسوں نے ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں پمفلٹ تقسیم کیے۔