Time 02 مارچ ، 2020
پاکستان

’پیٹرولیم لیوی پر 10 ارب روپے ماہانہ لوٹنے والے کس منہ سے غریب کی بات کرتے ہیں‘

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی 10 ارب روپے ماہانہ لوٹنے والی حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے؟

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کی آڑمیں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹا، چینی چور حکومت چلا رہے ہوں گے تو غریب کا چولہا جلے گا نہ کاروبار چلے گا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کردیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 120 ڈالرفی بیرل تھی اور ملک میں تیل کی قیمت 63 روپے لیٹر رہی، اِس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل ہے اور مہنگائی سرکارعوام کو پیٹرول 112 روپے لیٹر بیچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 19 فیصد کمی ہوئی ہے، مہنگائی سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات میں صرف 4 فیصد کمی کی، حکومت نے ملکی زراعت اور صنعت کو تباہ کردیا ہے۔

مزید خبریں :