27 اگست ، 2012
نئی دہلی… دنیا بھر میں لڑکیاں اپنے لمبے با لوں کو سجاتی سنوارتی ہے لیکن بر طانیہ میں ایک بھارتی لڑکی نے اپنے مضبوط با لوں سے12ٹن وزنی ڈبل ڈیکر بس کھینچ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 21 سالہ آشا رانی نے اپنی چٹیا کے ساتھ بس سے منسلک رسی باندھ کر اسے 17 میٹر تک کھینچ کر سب کو حیران کر دیا اور حیرت انگیز طور پر اُس کاایک بال بھی نہیں ٹوٹا۔سڑک پر چلنے والی اس وزنی ترین سواری کو با لوں کی مدد سے کھینچنے والی اس فولادی خاتون کا نام اس کارنامے کے سلسلے میں ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔