Time 20 مارچ ، 2020
پاکستان

کورونا کی روک تھام کیلیے پی آئی اے ہوٹل میں علیحدہ زون قائم

زون میں داخلہ، کھانے کی سہولت، استقبالیہ اور حفاظتی نظام کا ایک الگ نظام ہے: ترجمان قومی ائیر لائن۔ فوٹو: فائل

-پی آئی اے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے ائیرپورٹ ہوٹل میں 34 کمروں پر مشتمل ایک علیحدہ زون قائم کر دیا ہے۔

ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی این ڈی ایم اے سے درخواست پر کورونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کو ائیر پورٹ ہوٹل میں ایک علیحدہ زون فراہم کر دیا گیا ہے، ائٰیرپورٹ ہوٹل میں 34 کمروں پر مشتمل ایک علیحدہ زون فراہم کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ زون بقیہ ہوٹل سے منسلک نہیں ہے، زون میں داخلہ، کھانے کی سہولت، استقبالیہ اور حفاظتی نظام کا ایک الگ نظام ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 180 ممالک میں پھیل چکا ہے اور موذی وبا سے اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :