Time 24 مارچ ، 2020
کاروبار

پیاز کی برآمد پر عائد پابندی میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی

گذشتہ ماہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وزارت تجارت نے پیاز کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری تھا،فوٹو:فائل

وزارت تجارت نے پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اس کی برآمد پر عائد پابندی میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔

وزرات تجارت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیاز کی برآمد پر پابندی میں 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیازکی برآمد پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کے فیصلے کے مطابق  وزارت تجارت نے  پیاز کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری تھا۔

وزارت تجارت  کی جانب سےجاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق پیاز کی برآمد پر فوری پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :