28 اگست ، 2012
اوٹاوہ …این جی ٹی …کینیڈا میں ایک دلہن اس وقت پانی میں ڈوب کراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جب وہ اپنے عروسی جوڑے کی فوٹو شوٹ کیلئے دریا کے قریب تصاویر کھنچوا رہی تھی۔دلہن کی تصاویر کھینچنے والے فوٹو گرافر کے مطابق کینیڈا کے شہرکیوبک میں30سالہ Mariaنے اپنی شادی کویادگار بنانے کیلئے دریا کے قریب تصاویر کھینچوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔جیسے ہی ماریا نے چٹان پر کھڑے ہو کرتصاویر کھنچوانی شروع کیں تو اچانک ہی اس کاپاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں جا گِری جسکے نتیجے میں اس کا عروسی جوڑا اتنا وزنی ہو گیا کہ وہ تیر نہ سکی اورزندگی کی بازی ہار گئی۔فوٹو گرافر نے فوراً ہی پانی میں چھلانگ لگا کر دلہن کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔ماریا کی لاش کو امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی انتھک جدوجہد کے بعددریاسے برآمد کرلیا ۔