آئمہ بیگ کا ملکہ ترنم نور جہاں کا شہرہ آفاق نغمہ گا کر ڈاکٹرز کو خراج تحسین

فوٹو: فائل

پاکستان کی مقبول ترین نوجوان گلورہ آئمہ بیگ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو اپنے انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

آئمہ بیگ نے اپی خوبصورت آواز میں ملکہ ترنم کا نغمہ 'اے وطن کے سجیلے جوانوں' گا کر ڈاکٹر اور پیرا میڈکس کی حوصلہ افزائی کی۔

آئمہ بیگ کو اس دوران ڈاکٹرز کی طرح ہی حفاظتی لباس پہنے ہوا  دیکھا گیا اور انہوں نے ہاتھوں میں گلوز اور سر پر کیپ بھی پہن رکھی تھی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے  سفید جھنڈے لہرائے گئے تھے۔


دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے لیے خود سلائی کر کے حفاظتی لباس بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

ڈیزائنر عاصم جوفا کے اس عظم میں اقرا عزیز، یاسر حسین، منال خان، اشنا شاہ اور دیگر اداکاراؤں نے حفاظتی لباس  تیار کرنے میں ان کا ساتھ دیا۔

 خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی ساڑھے 18 لاکھ سے زائد ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے اب تک 91 اموات اور 5 ہزار 232 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :