Time 09 مئی ، 2020
پاکستان

قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں کورونا سے 3 سال کا بچہ جاں بحق

قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں کورونا وائرس کے باعث 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر سید جمال رضا نے بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو 4 روز قبل نجی اسپتال سے این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق سکھر سے تھا جسے دیگر بیماریاں بھی لاحق  تھیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود کی ہلاکت امریکا میں سامنے آئی تھی جہاں ریاست کنیکٹی کٹ کےمیں 6 ہفتے کا بچہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :