31 اگست ، 2012
آئس لینڈ … آئس لینڈ کی ایک تخلیقی کمپنی نے جدید بائیونک مصنوعی اعضاء تیار کرلئے ہیں جو معذور افراد کیلئے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔ موٹروں کے ذریعے کام کرنے والے ان اعضاء میں حال ہی میں ایک ایسی جدید مصنوعی بائیونک ٹانگ متعارف کروائی گئی ہے جسے گھٹنے کے جوڑ سمیت تیار کیا گیا ہے۔اس ٹانگ میں کئی ایسی موٹریں نصب ہیں جو معذور افرادکے متاثرہ جسمانی حصے کے مطابق مضبوطی سے جُڑجاتی ہے جسکے بعدوہ ناصرف بغیر ہچکچاہٹ تیزی سے چل پھر سکتا ہے بلکہ سیڑھیوں پر بھی چڑھنے اوراُترنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔