02 ستمبر ، 2012
نواب شاہ …نواب شاہ پیپلز میڈیکل اسپتال میں کروڑوں روپے مالیت کے ایمبولینسیں خراب پڑی ہیں اور مریضوں کو کاروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل اسپتال کی ایمبولینسیں معمولی خرابی کے باعث کھڑی ہیں۔ ایمرجنسی کے موقع پر لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ ایک ہزار بستر پر مشتمل اسپتال میں چند ایمبولینس ہی کام کررہی ہیں، باقی زیادہ تری ایمبولینسیں خراب ہونے کے باعث اکثر مریضوں کو تشویشناک حالت میں کار یا دیگر گاڑیوں میں کراچی اور حیدرآباد منتقل کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث ایمبولینسوں کی مرمت نہیں کرائی جاسکتی ہے۔