02 ستمبر ، 2012
خیبر ایجنسی …خیبر ایجنسی میں 3ستمبر سے انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی۔ جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائی جائینگے۔ایجنسی سرجن ڈاکٹر اعظم وزیر کے مطابق دیگر قبائلی علاقوں کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی انسداد پولیو کا تین روزہ مہم کل 3ستمبر سے شروع کی جارہی ہے۔ اس مہم میں ایک لاکھ 63ہزار بچوں کو پولیو بچاو قطرے پلائی جائیگی۔ جس میں 456ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔تاکہ علاقے میں موجود بچوں کو بڑے پیمانے پر پولیو ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔