کووڈ 19 کے باعث بجٹ کی منظوری کیلئے گیم کے نئے قواعد

فوٹو فائل—

پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں منتخب وزارتوں کیلئے بجٹ ایلوکیشنز پر تحاریک تخفیف پر ووٹ نہیں دیا جائے گا اور ان پر بات چیت کے بعد انہیں واپس لے لیا جائے گا۔ 

 تین صفحاتی معاہدے کے مطابق حکومت اور حزب اختلاف نے بجٹ اجلاس کے لیے کھیل کے قواعد کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر اتفاق کیا ہے۔ 

تحاریک تخفیف پر ووٹنگ اور بات چیت سے ہر سال بہت وقت صرف ہوتا ہے جیسا کہ حزب اختلاف اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کی گئی ہر تحریک کا آغاز قواعد کے تحت کیا جاتا ہے۔ 

معاہدہ یہ واضح کرتا ہے کہ تحاریک تخفیف پر نو ووٹنگ کے حوالے سے فیصلہ کووڈ 19 وبائی مرض کے باعث لیا گیا ہے اور اسے ترجیح نہیں دی جاسکتی۔ 

معاہدے کے مطابق وفاقی بجٹ 30 جون سے قبل یا 30 جون تک منظور کیا جاسکتا ہے۔ 

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ وہ ارکان جن کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا یا جن کا مثبت نتیجہ آیا ہے وہ نشستوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :