04 ستمبر ، 2012
برسلز…این جی ٹی…بیلجیئم میں ہونے والی گراں پری 2012 کے سلسلے میں ہونے والے سالانہ مقابلے میں شریک برطانوی ڈرائیور کی کار بد ترین حادثے کا شکار ہوگئی جبکہ ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ریس کے چند ابتدائی لمحوں میں ہی برطانوی ڈرائیور Lewis Hamiltonکی کار تیز رفتاری کے باعث پھسلتے ہوئے اپناتوازن کھو بیٹھی اورمقابلے میں شامل باقی گاڑیوں سے ٹکراکر بُری طرح تباہ ہو گئی۔حادثے کے رونما ہونے کے فوراًبعد ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورٹکرانے والی گاڑیوں سے ڈرائیور وں کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔