04 ستمبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چینی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو دماغی اشاروں سے ہو ا میں اڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Quadcopter نامی اس جدید ڈرون روبوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں نصب خاص سینسرز انسانی سوچوں کو پڑ ھ کر اس کے مطابق عمل کرتے ہیں یعنی وہیل چیئرپر بیٹھا ہو اشخص اپنی سوچ کے ذریعے اس ڈرون کو اڑا سکتاہے۔اِس روبوٹ کو چلانے والے کے سرپر ایک ایسا ہیڈ سیٹ لگادیا جاتا ہے جس کی مدد سے وہ انسان کے دماغی اشاروں کو پڑھتے ہوئے یہ پیغامات اس جدید ڈرون روبوٹ تک پہنچا دیتا ہے اور یہ انسانی سوچ کے ماتحت تمام ہدایات پر عمل کرنا شروع کر دیتا ہے۔