دلچسپ و عجیب
04 ستمبر ، 2012

زیرسمندر سورج کی توانائی سے چلنے والا منفردروبوٹ

زیرسمندر سورج کی توانائی سے چلنے والا منفردروبوٹ

واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی ماہرین نے ایک ایسا منفر د بحری روبوٹ تخلیق کیا ہے جوشمسی توانائی کی طاقت سے چلتا ہے۔ اس روبوٹ کو سمندری تحقیق کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جسے مکمل طور پر سمندر میں پائی جانے والی مچھلی Sunfish کی ظاہری شکل سے متا ثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔دو پروں اور ایک دُم کے ساتھ اس روبوٹ کے اوپری حصے میں شمسی توانائی حاصل کر نے کیلئے سولرپینلز (Solar Panels) بھی نصب کیے گئے ہیں جس کی یہ خاصیت بھی ہے کہ یہ سورج سے خود توانائی حاصل کر تا اور انسانی مدد کے بغیر تیراکی کرکے اپنی خدمات سر انجام دیتا ہے۔

مزید خبریں :