04 ستمبر ، 2012
بریڈا…این جی ٹی… گزشتہ دنوں نیدر لینڈزکے شہر بریڈا میں سر خ با لو ں والے افراد کا اجتما ع ہو ا جس میں سر خ با لوں والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ریڈ ہیڈ ڈے منانے کا مقصد سرخ بالو ں والے افراد سے ہونے والے امتیا زی اور تضحیک آ میز سلو ک کاخاتمہ کر نا ہے۔ نیدرلینڈزمیں 2005 سے ہر سا ل با قاعدگی سے منا ئے جانے والے اس عالمی دن کے موقع فیشن شو،ورک شاپس اور موسیقی کا بھی اہتما م کیاجا تاہے۔واضح رہے کہ جہاں اس اجتماع میں 4سے5ہزار سرخ بالوں والے خواتین و مردوں نے شرکت کی وہیں1ہزار255افراد نے ایک مخصوص احاطے میں دس منٹ تک کھڑے رہتے ہوئے عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔