پاکستان

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیرا عظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں  کورونا کی صورت حال پر اجلاس  ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلٰی عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور محکمہ صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورت حال پر  بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر   وزیراعظم نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کو ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ  اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 25  ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ اب تک 4 ہزار 619 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہے کہ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی لیکن کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا اور خطرہ اب بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :