04 ستمبر ، 2012
ریاض…سعودی عرب میں اکیس برس قبل شروع ہونیو الے دنیا کے سب سے بڑے کھجور فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری Buraidahنامی اِس فیسٹیول میں دنیا میں سب سے بڑے پیمانے پر کھجوروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے جو ایک مہینے تک جاری رہتا ہے ۔ تاجروں کی ایک بڑی تعداداس میلے میں شرکت کرتی ہے جو کھجوروں کی خرید و فروخت پر 750ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہیں ۔