پاکستان
Time 07 جولائی ، 2020

پنجاب: فلور ملز مالکان سے مذاکرات کامیاب، 20 کلو آٹے کی قیمت 860 روپے مقرر

لاہور: پنجاب میں آٹے کی قیمت سے متعلق فلور ملز ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

رپورٹ کے مطابق  فلور ملز ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد صوبے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں ہی ملے گا اور اس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق آٹا مہنگا ہونے پر روٹی مہنگی ہوئی ہے لیکن حکومت نے گندم اجرا پالیسی میں غلطی ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد آٹا ملوں کو آبادی کی بنیاد پر کوٹہ ملے گا۔ 

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا سستا ہونے کے اعلان پر اب تک روٹی سستی نہیں ہوئی اس لیے حکومت ایکشن لے۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں بھی آٹے کی قیمتیں اب تک کم نہیں ہو سکیں اور صوبے میں سُپر فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1170روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :