دنیا
Time 10 جولائی ، 2020

چینی برانڈ نے جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے پر معذرت کرلی

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

چین کی معروف برانڈ شین نے حال ہی میں جائے نماز کو  بطور سجاوٹی قالین فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

آن لائن چینی اسٹور شین نے اپنی ویب سائٹ پر مسلمانوں کی نماز پڑھنے کی جائے نماز کو  بطور سجاوٹی قالین فروخت کے لیے پیش کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے نا صرف برانڈ پر تنقید کی جانے لگی بلکہ شین کو بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

View this post on Instagram

To our community We’re sorry.

A post shared by SHEIN.COM (@sheinofficial) on

بعد ازاں آن لائن اسٹور شین نے اپنے انسٹاگرام  اکاؤنٹ کے ذریعے مسلمانوں سے معذرت کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔

شین نے جائے نماز کو بطور سجاوٹی قالینوں کے طور پر فروخت کرنے کو اپنی ’سنگین غلطی‘ قرار دیتے ہوئے معافی مانگی اور اپنی ایسی تمام مصنوعات کو ناصرف ویب سائٹ سے ہٹا دیا بلکہ دکانداروں کو بھی فروخت کرنے سے منع کردیا۔

بین الاقوامی چینی برانڈ ’شین‘ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہمیں اپنی اس غلطی پر دل سے افسوس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو ایسی چیزوں کا جائزہ لے گی۔

مزید خبریں :