کاروبار
Time 12 جولائی ، 2020

اسٹیٹ بینک نے 15کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے

اسٹیٹ بینک نے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 15 بینکوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے—فوٹو فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک نےقوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان 15 بینکوں پر صارفین کی معلومات نہ رکھنے، فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر  ایک ارب68 کروڑ روپےکے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ کمرشل بینکوں پر یہ تمام جرمانے مرکزی بینک نے مارچ سے جون 2020 کے دوران کیے ہیں۔

مزید خبریں :