05 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…عام طور پر مو سیقی کے آلات کا استعما ل میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد ہی کر تے ہیں لیکن امریکہ میں اہم شاہراہوں پر رنگ بر نگے پیانو رکھ کر عام شہریوں کو ایک منفرد تفریح فراہم کی گئی ہے۔عام پیانو سے ہٹ کر ان کی بیرونی باڈی پر رنگ برنگی پینٹنگ کی گئی ہے جو اپنے منفرد انداز کے باعث سڑک پرچلنے والے افراد کو اپنی جا نب متوجہ کر تے ہیں ۔عام شہری کھلی فضا میں رکھے ان پیانو کو بجاتے اور چاروں جانب سُر بکھیرتے نظر آتے ہیں۔