05 ستمبر ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…روس کے دارالحکومت ماسکو کا آسمان گذشتہ دنوں رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔ایک مقامی میلے کے موقع پرہزاروں افراد شہر کے مرکز میں جمع ہوئے اور مختلف رنگوں کی روشنیوں سے سجی چینی کاغذی لالٹینیں آسمان میں بھیجیں۔ماسکو کے آسمان کو رنگین لائٹوں والی لالٹینوں سے سجاتے وقت ہزاروں افراد نے اپنے تہنیتی پیغامات بھی ساتھ بھیجے۔