05 ستمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں ٹیلی فون بوتھس کوتاریخی ورثہ کی حیثیت حاصل ہے جن کا استعمال نہایت کم ہوجانے کے باعث اب ان لال رنگ کے بوتھس کوچھوٹی چھوٹی لائبریریزمیں تبدیل کر دیا گیا ہے۔برطانوی انتظامیہ نے ان پرانے اورمتروک شدہ بوتھس کی دوبارہ سے مرمت کر کے ان میں شیلفس نصب کر دیں اور اِنہیں لائبریری کی شکل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مرکزی شاہراؤں پر رکھے ہوئے ان ٹیلی بوتھس میں بنائی جانے و الی اس انوکھی لائبریریز میں روزانہ کئی افراد آتے ہیں اور اپنی من پسند کتابوں سے مستفید ہوتے ہوئے ان کا مطالعہ کرتے نظرآتے ہیں۔