05 ستمبر ، 2012
ٹورنٹو…این جی ٹی…ترقی پذیر ممالک میں عام شہریوں کیلئے سٹرک کراس کر نا مشکل ترین مر حلہ ہو تاہے کیونکہ ٹریفک رکنے کا نام ہی نہیں لیتی لیکن کینیڈا میں ٹریفک سے بھری شاہراہ کو بطخوں نے کراس کر کے انسانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ شہرٹورنٹو میں ایک درجن کے قریب ننھی بطخوں نے اپنی ما ں کی رہنمائی میں سٹرک پر چلتی گاڑیو ں کو روکے بغیر کمال مہارت سے چلنا شروع کیا اور منٹوں میں کامیابی سے سٹرک کے دوسرے پار پہنچ گئیں۔ اس دوران اس شاہراہ پر چلتی گاڑیاں اُن کی سڑک پر موجودگی سے نا واقف تھی لیکن ان بطخوں نے سنبھل سنبھل کر ٹریفک کے رکنے کا انتظار بھی نہیں کیا اور بہادری سے سٹرک پار کر ہی لی ۔