کاروبار
Time 16 جولائی ، 2020

ایف پی سی سی آئی کی اسلام آباد منتقلی سندھ سے زیادتی ہے: یونائیٹڈ بزنس مین گروپ

یونائیٹڈ بزنس مین گروپ نے وفاق ایوان ہائے صنعت کی اسلام آباد منتقلی کو سندھ سے زیادتی قرار دیا ہے۔

یونائیٹڈ بزنس مین گروپ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدر خود کو مالک نہ سمجھیں، بیشتر ووٹرز کا تعلق کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔

 سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کا کراچی میں ہیڈ آفس 1958 سے قائم ہے جبک ہ اسلام آباد میں جدید عمارت صرف رابطہ آفس کے طور پر قائم کی گئی، موجودہ صدر نے خود کو ایف پی سی سی آئی کا مالک سمجھ لیا ہے۔

سابق صدر خالد تواب کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی نے مجلس عاملہ کی منظوری کے بغیر وزیر اعظم کو 2 کروڑ روپے چندہ دیا۔ 

ایکسپورٹر رحیم جانو نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو منتقل نہیں ہونا چاہیے جب کہ رہنما یو بی جی حنیف گوہر نے کہا کہ منتقلی کا فیصلہ سندھ سے زیادتی ہے۔

مزید خبریں :