پاکستان

سابق سینیٹر کے بیٹوں کا ادھار نہ دینے پر دکاندار پر تشدد

اسلام آباد: سابق سینیٹرکے 2 بیٹوں نے ادھار نہ دینے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شام 4 بجے تھانہ شالیمار کے سیکٹر الیون ایف میں واقع نجی ٹاور میں پیش آیا جہاں ٹک شاپ کے مالک نے ادھار دینے سے انکار کیا جس پر سابق سینیٹر کے دو بیٹوں نے دکاندار پر تشدد کیا اور خاتون کی مداخلت پردونوں ملزمان نے خاتون کو گالیاں بھی دیں۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس کے پہنچنے پر تینوں ملزمان فرار ہوگئے اور واقعے کے وقت کسی شخص نے پولیس کو اطلاع نہیں دی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکا علم ہونے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :