06 ستمبر ، 2012
واشنگٹن …امریکا کی ایک مقامی یو نیورسٹی کے طا لبعلموں کی فٹ بال ٹیم کی پر یکٹس کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں ایک بنگال ٹائیگر بھی پہنچ گیا۔16ماہ کی Sheena کو خصوصی طور پر ایک دیوہیکل پنجرے میں بند کر کے اسٹیڈیم میں لایا گیا جس کی آمد سے تمام کھلاڑی نا واقف تھے۔پر یکٹس شروع کر نے سے قبل تما م کھلاڑی مضبوط پنجرے کے ارد گرد جمع ہوکر حیرت سے اس300 پونڈ وزنی ٹائیگر کی نقل وحرکت کو دیکھنے میں مصروف ہو گئے جو ان کے ساتھ کھیل تو نہیں سکتی تھی لیکن اپنی آمد سے سب کو حیران ضرورکر دیا۔