دلچسپ و عجیب
06 ستمبر ، 2012

امریکا: ایک ٹن وزنی چیز بر گرتیار کر نے کا عالمی ریکارڈ

امریکا: ایک ٹن وزنی چیز بر گرتیار کر نے کا عالمی ریکارڈ

سینٹ پاؤل …این جی ٹی …امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک ٹن وزنی چیز برگر تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاگیا ہے۔ماہر شیفس پر مشتمل ایک ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اس 10فٹ بڑے چیزبر گر کو تیار کیاجس میں کباب کے علاوہ پیاز ،سلاد کے پتے اور پنیرکا استعما ل کیا گیا ہے۔کسی ریسٹورنٹ یا کچن کے بجائے اس برگر کو ایک کھلے میدان میں لاتعداد افراد کے سامنے تیار کیا گیا جسے دنیا کے سب سے بڑے چیز بر گر کی حیثیت سے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :