06 ستمبر ، 2012
بوسٹن …این جی ٹی … امریکی اسٹریٹ ڈانسرآرٹسٹ نے شا ندار کرتب دکھا کر لوگوں کو حیران کردیا۔ امریکی شہر بوسٹن کی معروف سڑکوں پر یہ نوجوان اپنی پرفارمنس کے دوران ناصرف شاندار ڈانس پیش کرتا ہے بلکہ ہوا میں چھلانگ لگاتے ہوئے تیزی سے قلابازیاں بھی لگاتاہے۔بیک وقت ڈانس، فرنٹ اور بیک فلپس پر مشتمل ان کرتبوں سے راہگیررُک کرلطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔