نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں ردوبدل

کراچی: نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں ردوبدل کیا گیا ہے اور وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 36بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 9.96سے بڑھا کر 10.32فیصد کردی گئی ہے۔ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 36بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 9.96سے بڑھا کر 10.32؍ فیصد مقرر کی گئی ہے۔ 

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 34 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور شرح منافع 8.11؍ فیصد سے بڑھا کر 8.45؍ فیصد مقررکی گئی۔ 

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح منافع 7.61فیصد سے بڑھا کر 7.80؍ فیصد کی گئی ہے ۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں 18 بیسسز پوائنٹس کی کمی کرکے شرح منافع 7.05فیصد سے کم کرکے 6.87؍ فیصد مقرر کی گئی ہے ۔ نئی شرح منافع کا اطلاق 4؍ اگست سے ہوگا۔ 

یہ خبر روزنامہ جنگ میں مورخہ 4 اگست 2020 کو شائع ہوئی۔

مزید خبریں :