گفتگو دلچسپ بنائیں، فیس بک میسنجر کے 10 نئے فیچرز پاکستان میں متعارف

— فائل فوٹو

کراچی: فیس بک نے پاکستان میں میسنجر اور انسٹاگرام پر نیا میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا۔ 

صارفین کو اپنا میسنجر اپ گریڈ کرنا ہوگا اور نئے فیچرز کے استعمال کی سہولت میسر ہوگی جس میں ایک ہی وقت پر دو افراد کے درمیان باہمی ایپ سے رابطہ شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس اپ گریڈ کا آغاز اگست میں ہوا تھا اور اسے آزمائشی طور پر الجیریا، آرجنٹینا، چلی اور ملیشیا میں متعارف کیا گیا۔ 

اب یہ فیچر کینیڈا، پاکستان، پیرو اور تائیوان بھر میں بھی دستیاب ہے۔

اس فیچر کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے اور صارفین سے فیڈ بیک جمع کیا جارہا ہے تاکہ میسجنگ کے مجموعی استعمال کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ 

اس کے ساتھ ہی کمپنی پرائیویسی کنٹرولز اور حفاظتی اقدامات میں بھی اضافہ کررہی ہے۔

فیس بک ترجمان نے باضابطہ بیان میں بتایا، "چاہے آپ کوئی بھی ایپ استعمال کریں، ہم چاہتے ہیں کہ میسجنگ کی سہولت کو تیزرفتار، پائیدار اور دلچسپ بنایا جائے۔ ان پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے زیادہ خصوصیات کے حامل پیغامات بھیجنے کی سہولت پیش کرنے پر پرجوش ہیں جو میسنجر کے ذریعے میسر ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ساتھ آپ مزید کسی نئی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر انسٹاگرام اور میسنجر میں اپنے رابطے میں شامل افراد سے جڑ سکتے ہیں۔"

اپ ڈیٹ میں 10 سے زائد نئے فیچرز شامل

اس اپ ڈیٹ میں صارفین کے لیے 10 سے زائد نئے فیچرز شامل ہیں جو صارفین کی گفتگو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔ 

جیسے واچ ٹوگیدر فیچر میں آپ ٹرینڈنگ پوسٹ شیئر کرسکتے ہیں یا اپنے پسندیدہ ٹی وی شو ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح سیلفی اسٹیکرز، بوم رینج کا منفرد ہائبرڈ، ایموجیز اور سیلفیز سے لے کر کنورسیشنز تک ری ایکٹ اور وینش موڈ شامل ہیں جہاں میسجز دیکھنے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔ 

صارفین کا بھی ان فیچرز پر مزید کنٹرول ہوگا کہ کون شخص انہیں براہ راست میسج بھیج سکتا ہے اور کون بالکل بھی نہیں بھیج سکتا۔ 

مزید خبریں :