صحت و سائنس
10 فروری ، 2012

دواوٴں کے ری ایکشن سے مزید 2 جانیں ضائع

دواوٴں کے ری ایکشن سے مزید 2 جانیں ضائع

لاہور…پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دواوٴں کے ری ایکشن سے اموات کا سلسلہ جاری ہے آج مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ دواوٴں کے ری ایکشن سے اب تک 119 افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔دواوٴں کے ری ایکشن سے سروسز اسپتال میں سترسالہ محمد دین اور میو اسپتال میں زیر علاج گوجرانوالہ کا محمد رمضان دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں دواوٴں کے ری ایکشن سے متاثرہ 350 سے زائد افراد زیر علاج ہیں جن میں سے پچاس سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر متبادل دواوٴں کے لئے پی آئی سی آنے والے مریضوں کو دواوٴں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہیں شکایت ہے کہ اسپتال سے انہیں مطلوبہ مقدار سے کم دوا دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :