Time 13 اکتوبر ، 2020
پاکستان

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تقرری اور نامزدگی کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تقرری اور نامزدگی کی منظوری دی گئی جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے7 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

 وفاقی کابینہ نےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے2020-21 سالانہ بجٹ اور 20-2019 کے نظرثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کابینہ نے امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 2020 کی منظوری سمیت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کابینہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید خبریں :