کھیل
10 فروری ، 2012

سہ ملکی ٹورنامنٹ : آسٹریلیا نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرادیا

سہ ملکی ٹورنامنٹ : آسٹریلیا نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرادیا

پرتھ … سہ ملکی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرادیا، سری لنکا کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 226 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، آل راوٴنڈ انجیلو میتھیوز شاندار 64 رنز بنا نے کے باوجود ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے ، وہ 50 ویں اوور کی 5ویں گیند پر فتح سے صرف 6 رنز دور اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسو سی ایشن گراوٴنڈ پر کھیلے جانے والے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 231 رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب رہی۔ سری لنکا کو جیت کے لئے 232 رنز کا ہدف ملا تاہم ان کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری جب اوپل تھارنگا صرف 5 رنز پر پویلین لوٹے۔ 22 رنز بنانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا رن آوٴٹ ہو کر واپسی پر مجبور ہوئے۔ تلکا رتنے دلشان 40 رنز بنا کر ریان ہیرس کا شکار بنے۔ 110 کے مجموعی اسکور پر کپتان مہیلا جے وردھنے کرسٹیان کی گیند پر ویڈ کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے، وہ 13 رنز بناسکے۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ 119 رنز پر گری جب لاہیرو تھریمان 3 رنز بنا کر ڈوہرٹی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ چھٹے بیٹسمین دنیش چندی مل 37 رنز بنا کر مائیکل کلارک کا شکار بنے۔ نوان کولا سیکارا 8 ، سچیترا سینانائیکے 9 اور لسیتھ مالنگا ایک رن بناسکے جبکہ دوسرے اینڈ پر انجیلو میتھیوز آسٹریلوی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے تاہم وہ آخری اوور میں فتح سے صرف 6 رنز دور ہمت ہار گئے، انہوں نے 76 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے۔ دھمیکا پرساد 15 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک، کرسٹیان اور ڈوہرٹی نے 2،2 وکٹیں لیں۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :