صارفین انسٹاگرام کی اِس نئی تبدیلی سے ناخوش، ڈیلیٹ کرنے کی دھمکیاں

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دنیا کی مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ہوم پیج پر کی جانے والی حالیہ بڑی تبدیلی سے دنیا بھر کے صارفین ناخوش نظر آرہے ہیں اور کئی صارفین نے تو ایپ ڈیلیٹ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

فیس بک کی زیرملکیت انسٹاگرام نے گزشتہ ہفتے اپنے ہوم پیج پر ٹک ٹاک کی طرز  پر ویڈیو فیچر ریلز اور شاپنگ بٹن کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم صارفین کو یہ تبدیلی پسند نہیں آ رہی ہے۔

صارفین اس تبدیلی کو بدصورت اور اذیت ناک قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق درجنوں صارفین فیس بک انتظامیہ کو بھی اس تبدیلی پر شکایتی کالز کی ہیں جن میں انہوں نے اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

ایک صارف نے اس ری ڈیزائننگ کو کچرے سے مشابہت دیتے ہوئے پرانے انسٹاگرام ڈیزائن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام لے آؤٹ میں کی جانے والی میجر ری ڈیزائننگ کا اعلان گزشتہ ہفتے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موزری کی جانب سے بلاگ پوسٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔

پوسٹ میں ایڈم نے واضح کیا تھا کہ ری ڈیزائننگ کے بعد صارفین کو انسٹاگرام میں ریلز اور شاپنگ کے فیچر تک تیزی سے رسائی ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم تبدیلیوں کو غیر سنجیدہ نہیں لیتے ہم نے طویل عرصے تک انسٹاگرام کے ہوم پیج پر کوئی تبدیلی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کس طرح سے کلچر کو تخلیق کرتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہ اب بدل گیا ہے اور انسٹاگرام کو سب سے بڑا خطرہ یہ نہیں ہے کہ ہم بہت تیزی سے بدل جائیں بلکہ یہ ہے کہ ہم تبدیل نہ ہوتے ہوئے غیر متعلق ہوجائیں۔

مزید خبریں :