کھیل
Time 24 نومبر ، 2020

فخر زمان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو کووڈ-19 سمیت دیگر ٹیسٹ کلیئر آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

‏بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان قومی کرکٹ اسکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے چند گھنٹے قبل بخار میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے تھے اور انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فخر زمان کا کووڈ-19 ٹیسٹ منفی آیا ہے جب کہ بخار سے متعلقہ کرائے دیگر ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں، تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد فخر زمان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کی طبعیت اب بہتر ہے، فخر زمان کی روانگی سے قبل جس طرح کی طبیعت تھی وہ ٹریول گائیڈ لائنز کے مطابق سفر کرنے کے اہل نہیں تھے۔ 

خیال رہے کہ فخر زمان کے کووڈ-19 سمیت دیگر ٹیسٹ گزشتہ روز ہوئے تھے، پاکستان کرکٹ اسکواڈ پیر کی صبح لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوا تھا اور طویل مسافت کے بعد کرائسٹ چرچ  پہنچ چکا ہے۔

مزید خبریں :