14 ستمبر ، 2012
ہنوئی …ویتنا م کی نا بینا خا تو ن نے امریکی رئیلٹی ٹی وی شو میں بہترین شیف کا ٹا ئٹل جیت لیا ہے ۔ ویتنا م سے تعلق رکھنے والی تینتیس سالہ کر سیٹن آنکھوں سے محروم ہو نے کے با وجو د کھانا پکا نے کی صلا حیتوں سے ما لا ما ل ہیں جن کااظہار انہوں نے جب مقابلے میں کیاتو ججز حیران رہ گئے ۔ کر سٹین نابینا ہو نے کے با وجو د بے حد آرام سے تیز دا ر چھر ی سے پھل سبزیا ں کا ٹنے کے علاوہ مصا لحوں کے درست نا پ تو ل سے نہایت مزیدار کھانے تیا ر کر لیتی ہیں ۔ بینا ئی سے محروم ہو نے کے باعث کر سٹین سا رے کا م صرف اندازے سے ہی کر تی ہیں جس کے باوجو د ان کے مزیدار کھانے اور خو بصورت پریزنٹیشن نے ججز کے دل جیت لیے اور طویل اور سخت مقابلے میں تما م شر کا ء کو ہر اکر پہلی پوزیشن اور ڈھا ئی لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کر لیا ۔